وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

’بطور میئرمیرے پاس یہ اختیار نہیں‘، ظہران ممدانی نے ٹرمپ حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

W
Web Desk
22 جولائی، 2026
’بطور میئرمیرے پاس یہ اختیار نہیں‘، ظہران ممدانی نے ٹرمپ حکومت سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ شہر کی انتظامیہ کے پاس آئی سی سی کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار موجود نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ بھی کیا

نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کے اپنے سابقہ مؤقف میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی انتظامیہ کے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ پر عملدرآمد کا قانونی اختیار موجود نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں زہران ممدانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اس معاملے سے متعلق تمام متعلقہ قوانین اور قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو کیا شہر کی انتظامیہ آئی سی سی کے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ پر عمل کر سکتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قانونی مشاورت اور جائزے کے بعد یہ واضح ہوا کہ نیویارک سٹی کو آزادانہ طور پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عملدرآمد کا اختیار حاصل نہیں، لہٰذا شہر کی پولیس نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کر سکتی۔

تاہم میئر نے واضح کیا کہ اگرچہ قانونی طور پر گرفتاری ممکن نہیں، لیکن وہ بنیامین نیتن یاہو کو نیویارک میں خوش آمدید نہیں کہیں گے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم کی ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

زہران ممدانی نے اپنی ویڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر وفاقی حکومت مناسب سمجھے تو وہ اس معاملے میں کارروائی کر سکتی ہے، کیونکہ اس حوالے سے قانونی اختیارات وفاقی حکومت کے پاس موجود ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق میئر زہران ممدانی کے مؤقف میں یہ تبدیلی قانونی پیچیدگیوں اور اختیارات کی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے، جبکہ نیتن یاہو کے ممکنہ دورۂ نیویارک سے قبل یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جولائی، 2026 کو 08:34 AM

آخری تدوین: 22 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ
امریکا

ایران جنگ کی حساس معلومات لیک، 50 امریکی اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ

ایران جنگ کے دوران امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق حساس معلومات لیک ہونے پر پینٹاگون نے تحقیقات تیز کردیں۔ تقریباً 50 فوجی افسران اور سویلین اہلکاروں کے پولی گرافک ٹیسٹ کیے گئے، تاہم مبینہ لیک کے ذمہ دار کی واضح شناخت نہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لیکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

Web Desk5 ستمبر، 2026
 امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی
امریکا

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ بوئنگ کو بنیادی ٹھیکہ ملے گا جبکہ 750 ملین ڈالر کے AGT-150 ٹینک انجنز کی فروخت بھی منظور کرلی گئی۔ امریکا نے عمان کے لیے F-16 سپورٹ اور عراق کے لیے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز کے دفاعی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

Web Desk5 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026