وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہوگیا

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہوگیا

مسلسل پانچویں روز گولڈ مارکیٹ میں مندی، عالمی سطح پر بھی سونا سستا

(کراچی) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے مزید نیچے آ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 685 ڈالر پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے رجحانات اور خطے کی صورتحال میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 03:09 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر کم ہو گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3,700 روپے سستا ہو کر 426,736 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4,043 ڈالر پر آ گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 اگست، 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 23 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق ذخائر 17.03 ارب ڈالر جبکہ مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 22.44 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Web Desk31 جولائی، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی
تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی، بیرونی مالی دباؤ میں نمایاں کمی

سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فیصلے سے بیرونی مالی دباؤ کم ہوگا، مالی ضروریات میں کمی آئے گی اور دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

Web Desk30 جولائی، 2026