وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکا میں متنازعہ ملاقاتیں مہنگی پڑ گئیں، وزیراعظم ہاؤس میں احسن اقبال کی طلبی، سخت بازپرس

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
امریکا میں متنازعہ ملاقاتیں مہنگی پڑ گئیں، وزیراعظم ہاؤس میں احسن اقبال کی طلبی، سخت بازپرس

شہباز شریف کی وفاقی وزیر کو آئندہ بیرونِ ملک دوروں سے قبل اعلیٰ قیادت سے اجازت لینے کی ہدایت

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں متنازعہ سیاسی ملاقاتوں پر وفاقی وزیر احسن اقبال کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرکے سخت بازپرس کی اور آئندہ کسی بھی بیرونِ ملک دورے سے قبل اعلیٰ قیادت سے باقاعدہ اجازت اور مشاورت کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احسن اقبال سے ان کے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی وضاحت طلب کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایسے حساس نوعیت کے بیرونی روابط حکومتی پالیسی اور سفارتی مفادات کے مطابق ہونے چاہییں

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس ال گرین سے ملاقات کی، جس پر ری پبلکن حلقوں کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ملاقات ہیوسٹن میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، جس کے منتظم ایک متنازع پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت تھے جو ماضی میں بھی اپنے ذاتی مفادات کیلئے حکومت پاکستان کو شدید نقصانات پہنچا چکے ہیں

احسن اقبال نے شکاگو کے میئر برینڈن جانسن سے بھی ملاقات کی، جو صدر ٹرمپ پر اپنی سخت تنقید اور سیاسی مخالفت کے باعث شہرت رکھتے ہیں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان ملاقاتوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مستقبل میں کوئی بھی وفاقی وزیر بیرونِ ملک دورے یا اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات سے قبل اعلیٰ قیادت سے منظوری اور مشاورت کو یقینی بنائے

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کا دورۂ امریکا سرکاری نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا تھا، تاہم اس دوران حکومتی نمائندے کے طور پر ملاقاتیں کرنے پر پروٹوکول اور سفارتی ضابطوں سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 06:00 PM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت، ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے
تازہ ترین

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت، ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت، ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ خصوصی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔ محکمہ پاسپورٹس نے 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس تلف کرنے کی بھی تنبیہ کردی

Web Desk5 ستمبر، 2026
 پیپلز پارٹی کے سندھ کی تقسیم پر مؤقف سے اختلاف، خواجہ آصف نے سوال اٹھا دیے
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے سندھ کی تقسیم پر مؤقف سے اختلاف، خواجہ آصف نے سوال اٹھا دیے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سرائیکی صوبے اور سندھ کی تقسیم سے متعلق مؤقف پر سوالات اٹھا دیے۔ 18ویں ترمیم، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے انتظامی یونٹس پر بھی اہم تجاویز سامنے آگئیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی صدر آصف علی زرداری سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ، ذرائع کا دعویٰ

Web Desk5 ستمبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 36 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 48 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026