وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد میں انسانی پلیسینٹا کی غیر قانونی پراسیسنگ فیکٹری بے نقاب، 3 چینی سمیت 5 ملزمان گرفتار

W
Web Desk
26 جون، 2026
اسلام آباد میں انسانی پلیسینٹا کی غیر قانونی پراسیسنگ فیکٹری بے نقاب، 3 چینی سمیت 5 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ایف-7 اور ای-11 میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی پلیسینٹا کی غیر قانونی پراسیسنگ اور بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث مبینہ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ 3 چینی اور 2 پاکستانی شہری گرفتار، مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی پلیسینٹا (Human Placenta) کی مبینہ غیر قانونی پراسیسنگ اور بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران 3 چینی شہریوں اور 2 پاکستانی شہریوں سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مصدقہ اطلاع پر سیکٹر ایف-7 میں واقع ایک رہائشی گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں انسانی پلیسینٹا کی غیر قانونی پراسیسنگ اور خشک (ڈرائے) کرنے کے لیے مکمل پلانٹ قائم پایا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان انسانی پلیسینٹا کو پراسیس کرنے کے بعد "شی پلیسینٹا" (She Placenta) کے نام سے تیار شدہ مصنوعات بیرون ملک، خصوصاً ویتنام، برآمد کرتے تھے۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر سیکٹر ای-11 میں واقع ایک اور مقام پر بھی چھاپہ مارا، جہاں اسی نوعیت کا ایک فعال پروسیسنگ سینٹر موجود تھا۔ کارروائی کے دوران پراسیسنگ میں استعمال ہونے والے آلات اور تیار شدہ مال بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ 2010 (HOTA) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان اور اس کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اسمگلنگ کے طریقہ کار، سپلائی چین اور بیرون ملک روابط سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 03:12 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
پاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے مشاورت ہوئی ہے، صوبائی حکومت پر کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے متعلق بھی الزامات عائد کیے

Web Desk25 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد پارٹی دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی

Web Desk25 ستمبر، 2026