وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صحت

نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل

W
Web Desk
23 مئی، 2026
نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل
international seerat conference

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی بغیر رپورٹ سرجری کرنے کے معاملے پر 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم جبکہ متعدد ڈاکٹرز اور سٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں

ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کے معاملے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جبکہ واقعے میں ملوث پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے تمام ڈاکٹرز بغیر اجازت سٹیشن نہیں چھوڑ سکتے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل شعبۂ سرجری کے ڈاکٹرز نے بغیر ایچ آئی وی رپورٹ کے ایک مریض کا آپریشن کیا تھا، تاہم بعد ازاں مریض کی رپورٹ مثبت آنے پر انکشاف ہوا کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو تھا۔

ایم ایس نشتر ہسپتال کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود 10 سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 01:43 PM

آخری تدوین: 5 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی
تازہ ترین

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع، اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی

ملک بھر میں ڈینگی سیزن شروع ہوگیا، اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے 7 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی۔ پمز اسپتال کے زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر، پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی ہے

Web Desk14 ستمبر، 2026
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی طبی تحقیق میں پاکستان کا نام روشن کردیا
تازہ ترین

کراچی کے کارڈیالوجسٹس نے عالمی طبی تحقیق میں پاکستان کا نام روشن کردیا

دل کے دورے کے علاج سے متعلق عالمی تحقیق میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہر مریض کی بند شریان میں اسٹنٹ ڈالنا ضروری نہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے غیر ضروری اسٹنٹ سے بچتے ہوئے علاج کے بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں

Web Desk7 ستمبر، 2026