وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستانی کمیونٹی کے ڈے کیئر میں کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار

W
Web Desk
19 جون، 2026
پاکستانی  کمیونٹی  کے ڈے کیئر  میں کروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار
international seerat conference

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے میڈیکیڈ فراڈ اسکینڈل کا پردہ چاک ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

( نیویارک) امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے میڈیکیڈ فراڈ اسکینڈل کا پردہ چاک ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

وفاقی استغاثہ کے مطابق 78 سالہ پرویز صدیقی اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بروکلین میں قائم دو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر مراکز، APNA Adult Daycare اور Ashiana Social Adult Daycare کے ذریعے 2019 سے دسمبر 2025 تک میڈیکیڈ فنڈز میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کم آمدنی والے بزرگوں کو نقد رقم دے کر ان مراکز میں رجسٹر کراتے تھے، حالانکہ ان میں سے اکثر کبھی مراکز میں آئے ہی نہیں۔ بعد ازاں انہی افراد کے نام پر میڈیکیڈ سے لاکھوں ڈالر کے جعلی کلیمز وصول کیے جاتے رہے

عدالتی دستاویزات کے مطابق شازیہ بی بی (شازیہ وٹو)، عبدالعزیز، شیر علی، زیبون احمد، جوسنا بیگم، سائرہ خاتون اور عطیہ شہناز بھی اس مبینہ اسکیم کا حصہ تھے۔ الزام ہے کہ گروہ نے جعلی حاضری رجسٹر تیار کیے، پاکستان میں موجود بلنگ اسٹاف کے ذریعے ریکارڈ مرتب کیا اور رقم کو مختلف شیل کمپنیوں کے ذریعے "تحائف"، "ڈیویڈنڈ" اور "لڈو" جیسے کوڈ الفاظ استعمال کرکے منتقل کیا

وفاقی حکام کے مطابق دسمبر 2025 میں چھاپے کے بعد بعض ملزمان نے عملے کو موبائل فون تبدیل کرنے اور ڈیٹا حذف کرنے کی ہدایات بھی دیں تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق پرویز صدیقی نیو جرسی میں متعدد فارمیسیوں کے مالک ہیں اور برسوں سے ڈیموکریٹک سیاست دانوں کے قریب سمجھے جاتے رہے ہیں۔ وہ مختلف انتخابی مہمات کے لیے ہزاروں ڈالر کے عطیات بھی دیتے رہے ہیں اور نیویارک کی سیاسی شخصیات تک خصوصی رسائی رکھتے تھے

تحقیقات سے وابستہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض رجسٹرڈ افراد امریکہ میں موجود ہی نہیں تھے بلکہ پاکستان، مراکش اور دیگر ممالک میں مقیم ہونے کے باوجود ان کے نام پر میڈیکیڈ ادائیگیاں جاری رہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض خاندان میڈیکیڈ کارڈ فراہم کرنے کے بدلے ماہانہ 500 ڈالر تک وصول کرتے تھے

یہ اسکینڈل نیویارک میں میڈیکیڈ نظام کی نگرانی اور احتساب کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے فراڈ کے ذریعے امریکی ٹیکس دہندگان کے کروڑوں ڈالر ضائع کیے جا رہے ہیں

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جون، 2026 کو 03:36 AM

آخری تدوین: 19 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید
تازہ ترین

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے انتھونی جیمز کازمیرزک کو ایک سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم نے مئی میں جرم قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ اس نے الہان عمر کے سیاسی خیالات سے اختلاف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا۔ عدالت میں ملزم نے معذرت بھی کی

Web Desk18 ستمبر، 2026
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
تازہ ترین

امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 48 ایف 35 سٹیلتھ جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔ 24.3 ارب ڈالر کے مجوزہ معاہدے میں 49 پراٹ اینڈ وٹنی انجن، مواصلاتی آلات، پرزہ جات اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکی افواج کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا

Web Desk18 ستمبر، 2026