وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران پر پابندیوں میں نرمی آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط نہیں، افزودہ یورینیم پر مذاکرات بھی ضروری: مارکو روبیو

W
Web Desk
3 جون، 2026
ایران پر پابندیوں میں نرمی آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط نہیں، افزودہ یورینیم پر مذاکرات بھی ضروری: مارکو روبیو
international seerat conference

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی صرف آبنائے ہرمز کھولنے سے ممکن نہیں، بلکہ افزودہ یورینیم پروگرام پر مذاکرات بھی لازمی ہوں گے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر کے زیادہ فعال کردار اور ممکنہ مذاکرات پر بھی تبصرہ کیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی صرف آبنائے ہرمز کھولنے سے ممکن نہیں ہوگی بلکہ تہران کو اپنے افزودہ یورینیم پروگرام پر بھی مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرنا ہوگی۔

سینیٹ فارن ریلیشنز کمیٹی میں پیشی کے دوران مارکو روبیو نے بجٹ، ایران اور خطے کی صورتحال سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی دنیا کی واحد عالمی طاقت ہے اور اس طاقت کو امریکی عوام کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف "آپریشن ایپک فیوری" انتہائی کامیاب رہا اور امریکا نے اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کیے۔ ان کے مطابق اس کارروائی سے ایران کی دفاعی صلاحیت کو نمایاں حد تک کمزور کیا گیا۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کی پہلی شرط آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو واضح طور پر اعلان کرنا ہوگا کہ آبنائے ہرمز بحری آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر اب معاملات میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے مستقبل میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پابندیوں میں نرمی کے لیے ایران کو متعدد شرائط پوری کرنا ہوں گی، جن میں افزودہ یورینیم کے معاملے پر بات چیت بھی شامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوششوں کے جواب میں امریکا نے ناکہ بندی کی، جس کے نتیجے میں ایران کو روزانہ لاکھوں ڈالر کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران اب اپنے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے، حالانکہ کچھ عرصہ قبل تک تہران اس موضوع پر بات کرنے سے بھی گریز کرتا تھا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پیش رفت کسی حتمی اور قابل قبول معاہدے کی ضمانت نہیں ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 03:46 AM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
امریکا

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026
امریکا میں 200 ارب روپے کا مبینہ فراڈ، 5 پاکستانی مطلوب قرار
امریکا

امریکا میں 200 ارب روپے کا مبینہ فراڈ، 5 پاکستانی مطلوب قرار

امریکا میں محکمہ صحت سے مبینہ طور پر 70 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 200 ارب روپے کے فراڈ کا معاملہ سامنے آگیا۔ امریکی حکام کے مطابق پانچ پاکستانی شہری مبینہ فراڈ میں ملوث ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں مبینہ جعلی کال سینٹر قائم کرکے جعلی انوائسز، چوری شدہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ آوازوں کا استعمال کیا گیا۔ پانچوں افراد کو مطلوب قرار دے دیا گیا ہے

محمد نعیم اختر9 ستمبر، 2026
امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل
امریکا

امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا پر امریکی کسانوں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں تک مساوی رسائی نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈین مصنوعات کے خلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔ امریکی صدر نے منصفانہ تجارتی برابری بحال ہونے تک کینیڈین مصنوعات کو ملٹی پل ایوارڈ شیڈولز سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے

Web Desk9 ستمبر، 2026