وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تشویش میں مبتلا، کامیابی کے امکانات پر سوالات

W
Web Desk
11 ستمبر، 2026
 ایران جنگ پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تشویش میں مبتلا، کامیابی کے امکانات پر سوالات
international seerat conference

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ کی حکمت عملی اور کامیابی کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی فوجی کمانڈروں سے حاصل کیے گئے جائزے میں پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز اور اہم میزائل نظام کی قلت کو بڑا چیلنج قرار دیا گیا

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے خلاف جاری جنگ کی حکمت عملی اور اس میں کامیابی کے امکانات کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں موجود امریکی فوجی کمانڈروں سے براہِ راست رابطہ کرکے ایران جنگ کے حوالے سے بے لاگ اور زمینی حقائق پر مبنی جائزہ طلب کیا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی کمانڈروں کی جانب سے پیش کیا گیا جائزہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عوامی سطح پر اختیار کیے گئے مؤقف کے مقابلے میں کہیں زیادہ تشویشناک تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران دفاعی صلاحیتوں اور میزائل نظام سے متعلق متعدد خدشات سے آگاہ کیا۔ ان میں سب سے بڑا مسئلہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں نمایاں کمی کو قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تعداد 100 سے بھی کم رہ گئی تھی، جس نے امریکی فوجی حکام کی تشویش میں مزید اضافہ کیا۔

اس کے علاوہ اہم میزائل دفاعی نظام اور دیگر ضروری عسکری سازوسامان کی فراہمی میں بھی تاریخی نوعیت کی کمی کی نشاندہی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ان تفصیلات نے ایران جنگ کی موجودہ حکمت عملی، امریکی دفاعی صلاحیت اور طویل جنگ کی صورت میں کامیابی کے امکانات سے متعلق واشنگٹن میں سنجیدہ سوالات پیدا کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس کی جانب سے فوجی کمانڈروں سے براہِ راست زمینی صورتحال جاننے کی کوشش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے حقیقی اثرات اور امریکی عسکری وسائل پر پڑنے والے دباؤ کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 ستمبر، 2026 کو 04:23 AM

آخری تدوین: 11 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، امریکا کو خطرناک ملک قرار دے دیا
امریکا

ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، امریکا کو خطرناک ملک قرار دے دیا

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب سنجیدہ نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو حکومت، صدر ٹرمپ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسیوں پر بھی اعتراضات اٹھائے

Web Desk11 ستمبر، 2026
ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز
تازہ ترین

ٹرمپ کا ’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘ کا اعلان، بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صورت میں بالغ امریکیوں کو 5 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کردی

Web Desk10 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ
امریکا

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ ختم ہوجائے گی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ ختم ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026