وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی محکمہ انصاف گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے قریب ؟ 

W
Web Desk
15 مئی، 2026
امریکی محکمہ انصاف گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے قریب ؟ 

اڈانی کے وکیل رابرٹ جیوفرا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی ہیں، نے محکمہ انصاف کو پیش کی گئی ایک تفصیلی دستاویز میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ کمزور اور قانونی دائرہ اختیار سے باہر ہے

( واشنگٹن / رائٹرز )  بھارتی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی  کے خلاف امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے دائر فوجداری فراڈ مقدمات ختم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام اس معاملے پر حتمی غور کر رہے ہیں جبکہ اڈانی گروپ نے اس پیش رفت پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اڈانی، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں، نے حال ہی میں امریکی معیشت میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا

اڈانی کے وکیل رابرٹ جیوفرا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی ہیں، نے محکمہ انصاف کو پیش کی گئی ایک تفصیلی دستاویز میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ کمزور اور قانونی دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

دوسری جانب امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سول فراڈ مقدمے میں بھی اڈانی نے تقریباً 15 ملین ڈالر کی ادائیگی پر تصفیہ کر لیا ہے، تاہم انہوں نے کسی قسم کی غلطی تسلیم نہیں کی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ معاہدہ عدالت کی منظوری سے مشروط ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے نومبر 2024 میں الزام عائد کیا تھا کہ گوتم اڈانی نے بھارت میں شمسی توانائی کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری حاصل کرنے کیلئے تقریباً 265 ملین ڈالر رشوت دینے کی اسکیم میں کردار ادا کیا۔ استغاثہ کے مطابق اس مبینہ کرپشن کو چھپا کر اڈانی گروپ نے قرضوں اور بانڈز کی مد میں 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ حاصل کیا۔

اڈانی گروپ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈانی گروپ امریکی محکمہ خزانہ کے ساتھ ایرانی گیس کی شپنگ سے متعلق ایک علیحدہ تحقیقات میں 275 ملین ڈالر کی ادائیگی پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔

63 سالہ گوتم اڈانی کو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے اور فوربز کے مطابق ان کی مجموعی دولت 82 ارب ڈالر سے زائد ہے

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 04:32 AM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
امریکا

ایران پر مزید حملوں کی صورت میں 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے ممکنہ معاہدے، فوجی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Web Desk9 جولائی، 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
امریکا

ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم، مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ انقرہ میں نیٹو چیف کے ہمراہ گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید، ایران کے جوہری پروگرام، امریکی فوجی کارروائی، اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات، گرین لینڈ اور پاناما کینال سے متعلق بھی اہم بیانات دیے۔ مکمل خبر پڑھیں۔

Web Desk8 جولائی، 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا
تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر طاقتور حملوں کا اعلان، آبنائے ہرمز کے واقعے کو وجہ قرار دے دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں

Web Desk8 جولائی، 2026