وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور نسیم شاہ کی واپسی

W
Web Desk
22 مئی، 2026
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور نسیم شاہ کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اورشاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے، جبکہ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عثمان خان بیماری کے باعث سیریز کیلئے زیر غور نہیں آئے، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہورمیں کھیلی جائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 02:47 PM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا
تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا

پاکستان کی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ باکسنگ میں تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں، جبکہ پاکستان نے 12 سال بعد اس کھیل میں دوبارہ میڈل حاصل کیا

Web Desk1 اگست، 2026
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 57 میچز پر محیط ہوگا جبکہ نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرا دیا گیا

Web Desk31 جولائی، 2026
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست
تازہ ترین

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست

پاکستان والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

Web Desk30 جولائی، 2026