وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کے خلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان

W
Web Desk
21 اگست، 2026
امریکا کا ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کے خلاف بھی سخت اقدامات کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کی وارننگ دے دی

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف مزید سخت معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو بھی امریکی پابندیوں اور کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے مزید اہم اعلانات متوقع ہیں۔ ان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایرانی حکومت کو معاشی طور پر تنہا کرنا اور اس کی پراکسی کارروائیوں کو محدود کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر ایسا معاشی دباؤ ڈالنے جا رہا ہے جس کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان کے مطابق نئی حکمت عملی میں ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں اور آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کا امتزاج ایک ایسی صورتحال پیدا کرے گا جس کی دنیا نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔

سکاٹ بیسنٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں سے اشیا کی آمد و رفت شدید متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اقتصادی دباؤ کے ذریعے ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سمیت دنیا کے تمام ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 02:58 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی، معاشی دباؤ امریکا کا مؤثر ترین ہتھیار ہے اور ایران کو جوہری صلاحیت بحال کرنے سے روکنا مقصد ہے

Web Desk21 اگست، 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین اقتصادی کارروائی کا اعلان
امریکا

ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین اقتصادی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی جنگ اور عالمی تنہائی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایران کو مالی یا تجارتی سہولت دینے والوں کو بھی کارروائی کی دھمکی دے دی

Web Desk20 اگست، 2026
نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب
امریکا

نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب

نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکی کمیونٹی، منتخب نمائندوں، ارکانِ پارلیمنٹ اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ قونصل جنرل پاکستان نیویارک عامر احمد آتوزئی نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر جولی مینن نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا

Web Desk19 اگست، 2026