وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی، ناقص کارکردگی پر بڑا اعتراف

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
محمد رضوان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی، ناقص کارکردگی پر بڑا اعتراف

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے شکست کے بعد اپنی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہار کی ذمہ داری قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان بہتر کارکردگی دکھاتا تو ٹیم شاید میچ جیت جاتی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، جس کا اثر ٹیم کے مجموعی نتائج پر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بہتر کھیل پیش کرتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

کپتان راولپنڈیز نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور کوشش کی تاہم کہیں نہ کہیں محنت میں کمی رہ گئی، جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران قسمت بھی ان کے ساتھ نہیں رہی۔

محمد رضوان نے ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ انہیں سوئنگ بولنگ سے بچانے کے لیے خود اوپننگ کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم آئندہ میچز میں غلطیوں سے سیکھ کر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 06:38 AM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا
تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں جنہوں نے تمغہ جیت لیا

پاکستان کی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ باکسنگ میں تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئیں، جبکہ پاکستان نے 12 سال بعد اس کھیل میں دوبارہ میڈل حاصل کیا

Web Desk1 اگست، 2026
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 57 میچز پر محیط ہوگا جبکہ نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرا دیا گیا

Web Desk31 جولائی، 2026
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست
تازہ ترین

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلادیش کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست

پاکستان والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم، کوچز اور مینجمنٹ کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

Web Desk30 جولائی، 2026